کاروبار کیجئے/عبداللہ بن زبیر
قسط نمبر: 8
شئیرز کی خرید وفروخت
جب سرمایہ کاری کم ہو اور بزنس کی وسیع سوچ ہو تو پبلک کمپنی منظور کروا کر لوگوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی جاتی ہے اور شئیرز بنا کر فروخت کئے جاتے ہیں ، شئیر ہولڈرز کمپنی کے منافع اور نقصان کے پارٹنرز بنتے ہیں
یہ ایک اچھی کاروباری ترتیب ہے ، بہت بڑی کمپنیز بھی اپنے شئیرز فروخت کرتی ہیں جیسے لکی سیمنٹ ، نشاط لائن ، اینگرو فوڈ، پی ۔ ایس ۔ او لیکن شئیرز کی خرید وفروخت بھی ایک مستقل فن ہے ، تاہم یہ بینکوں کے ذریعے ہونے کی وجہ سے قابل اعتماد ذریعہ ہے۔
شئیرز کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہی ہے ، آج ایک کمپنی کے شئیر کی قیمت 1200 ہے تو ایک ماہ بعد 1500 بھی ہو سکتی ہے ، بالفرض کسی نے 100 شئیر خرید لئے اور ایک ماہ بعد فی شئیر 300 قیمت بڑھ گئی تو ایک لاکھ 20 ہزار کی سرمایہ کاری پہ 30 ہزار روپے مل گئے ، سارے شئیر بیچ بھی سکتے ہیں اور رکھ بھی سکتے ہیں ۔۔
بنیادی طور پہ یہ حصص خرید کر رکھ لئے جاتے ہیں بعد ازاں قیمت کی زیادتی پہ فروخت کر دئیے جاتے ہیں ، اگر قیمت زیادہ نہ ہو تو سرمایہ محفوظ ہے ، اگر کم ہو جائے تو انتظار کیا جا سکتا ہے ، اس صورت میں اچھا خاصا منافع حاصل ہو جاتا ہے ۔۔اسلامک بینکنگ سیکٹر میں باقاعدہ اس کی ڈیلر شپ ہے۔
مزید معلومات میزان بینک سے لی جاسکتی ہے ۔۔
پرائزبانڈ/ صکوک
لوگوں کا بانڈز کی طرف اس قدر رجحان ہے کہ ماہانہ کروڑوں روپے اس سسٹم پہ ضائع کر دئیے جاتے ہیں ، لیکن چونکہ یہ ایک جوا ہے اس لئے اس پہ مزید بات کرنا مناسب نہیں تاہم اس بانڈ کا متبادل صکوک کی صورت میں آیا ہے جو اسلامی اور غیر سودی ہے، یہ بزنس کی اچھی صورت ہے اس کی مکمل معلومات میزان بینک ، بینک اسلامی ، البرکہ بینک ، بینک آف خیبر وغیرہ سے لی جاسکتی ہے۔
کیرج / گڈز
اگر پچاس لاکھ سے ایک کروڑ تک کی رقم ہو تو کیرج اور گڈز کمپنی سے بہتر کوئی کام نہیں ، کیرج کمپنی زیادہ تر پہاڑی علاقوں اور دیہاتوں میں کام کرتی ہیں ، پانچ ٹرالیاں اور ایک ویٹ لفٹر سے کام کیا جاسکتاہے ، اسی طرح دو تین شہہ زور گاڑیاں لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر گڈز سروس دی جاسکتی ہے ۔۔ یہ ایک منافع بخش کام ہے لیکن جیسے میں نے عرض کیا کہ اس کام کے لئے پیسہ چاہئے ہوتا ہے ۔
چھوٹی سطح کے بزنس
کچھ کام ایسے ہیں جو گھریلو صنعت کے طور پہ اختیار کئے جا سکتے ہیں جیسے لفافہ سازی ، ایمبرائیڈری سیکشن ، موم بتی ، صابن سازی وغیرہ اور ان کے جیسے بیسیوں بزنس ہیں جو دو لاکھ روپے تک سے شروع کئے جاسکتے ہیں ، ان کاموں سے اچھے خاصے پیسے کمائے جا سکتے ہیں ، اگر کوئی ساتھی دلچسپی رکھتا ہو تو انٹر نیٹ اس طرح کی معلومات سے بھرا پڑا ہے۔۔جو رہنمائی درکار ہوگی انشاء اللہ دی جائے گی۔

Published On: July 15th, 2021 / Categories: Blog /

Subscribe To Receive The Latest News

Subscribe our newsletter to get latest news right in your inbox.

Thank you for your message. It has been sent.
There was an error trying to send your message. Please try again later.

Add notice about your Privacy Policy here.