کاروبارکیجئے ✔️

تحریر: عبداللہ بن زبیر

قسط نمبر: 1

کاروبارکا فارمولا

:اس وقت دنیا میں جس بھی قسم کے کاروبار چل رہے ہیں ان کی بنیاد دو چیزوں پہ ہے

وقت + پیسہ = کاروبار

تجربہ+ پیسہ = کاروبار

اور ضروری نہیں کہ یہ سبھی کاروبار کامیاب ہوں کیونکہ کاروباری ترقی کے لئے انتہائی ضروری فارمولا کچھ اور ہے
وقت + پیسہ + تجربہ = کامیاب کاروبار
لیکن نہیں اس میں بھی کچھ ادھورا پن ہے، اگر اس ادھورے پن کو مکمل کیا جائے تو
تجربہ + تعلیم + وقت + پیسہ = کاروبار
اگر تجربہ نہ ہو تو پیسہ ڈوب جاتا ہے اور وقت نہ ہو تو کامیابی نہیں ملتی اور یہ دونوں چیزیں ہوں مگر تعلیم نہ ہو تو کاروباری نظم وضبط کو بہتر طورسنبھالا نہیں جا سکتا۔

اب یہ ہر کاروباری کی اپنی اپنی صلاحیت اور استعداد ہے کہ وہ اپنے کاروباری اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کون سے روٹس پہ محنت کرتا ہے؟؟ فرد سے افراد ملازم سے ادارہ اور ایک پھر ایک کمپنی کا ایمپائر کھڑا کرنا یقیناً جان جوکھوں کا کام ہے مگر ناممکن نہیں ہے، اس سلسلہ میں ہم آپ کو مثالوں کے ذریعے بار بار سمجھائیں گے کہ ایک فرد کیسے اپنے کاروباری معاملات میں ایمانداری اور محنت سے ککھ پتی سے لکھ پتی بن گیا؟؟
اگر بنیادی اعتبار سے دیکھا جائے تو کاروباری فارمولا ہر بزنس کی روح ہوتا ہے اور اسی سے ہی ترقی کی کھوج کا آغاز ہوتا ہے۔۔

کامیابی کا فارمولا

“ہرکامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے” یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی اور ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو مگر میرے نقطہ نظر کے مطابق (جس میں آپ کو اختلاف کا حق حاصل ہے) کامیاب بزنس مین کے پیچھے صرف عورت کا ذہن نہیں بلکہ ایک اچھی سوچ ، سرمایہ کاری ، تجربہ اور لوگوں سے یا ملازمین سے کام لینے کا ہنر شامل ہےکیونکہ سوچ نہ ہو تو کام پہ توجہ نہیں ہوتی

اگر سوچ اور توجہ سے کام بنتاہوتا تو دنیا کے سب سیانے لوگ کامیاب کاروباری ہوتے۔۔ اگر عورت کے ذہن سے کامیابی کو جلا مل رہی ہے تو اس سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے عملی اقدامات پیسہ سے شروع ہوتے ہیں، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ تجربہ رکھنے والے ہاتھ میں جب تجوری کی کنجیاں آتی ہیں تو مٹی کے ڈھیلے کو سونا اور سونے کو کندن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اور اگر صرف پیسہ ہو تجربہ اور تعلیم نہ ہو تو کاروبار خطرات کے بھنور میں گھرا رہتا ہے۔۔

اس سلسلہ میں کیا ہے؟؟

اب سوال یہ ہے کہ تعلیم ہے ، وقت ہے ، پیسہ ہے اور تجربہ بھی ہے تو کامیابی کیوں نہیں ہوئی ؟؟ تو اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن پہ ہم انشاء اللہ اس سلسلہ میں تفصیلی بات کریں گے جس سے نہ صرف آپ کو کاروبار کے شروعاتی مراحل سے آگہی ہوگی بلکہ مختلف آراء اور آئیڈیاز بھی ملیں گے جس سے آپ ناکامیوں کی شرح کو کم کر سکیں ، نیز اس سلسلہ سے جہاں آپ کو نت نئے کاروبار اور تجربات سےآگہی ہوگی وہاں بہت سی نئی کاروباری جہتوں سے  بھی آشنا ہوں گے ۔۔
انشاء اللہ ہمارے اس سلسلے سے بہتوں کا بھلا ہوگا اور بہت سی کاروباری غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔

 

نفع کا کاروبار

اس لئے آئیے ساتھ مل کر ایک ہو لیں ، آپ اپنے تجربات سے ہمیں آگاہ کریں ، ہم اپنی تحقیقات سے آپ کو روشناس کرائیں ، اگر آپ کامیاب ہوئے ہیں تو وجوہات بتائیں تاکہ کاروبار کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو روشن سویروں کی اطلاع ہو سکے تاکہ تجربات کی بھٹی میں پگھلے آئیڈیاز کو اپنا کر معیشت کے مینار کھڑے کئے جاسکیں اور اگر بد قسمتی سے آپ ناکام رہے ہیں تو اپنی غلطیوں کی فہرست تیار کرکے ہمیں بھجوائیں تاکہ نو آموز کاروباری لوگوں کو ان

خطرات سے آگاہ کیا جاسکے۔

آئیے آج اور ابھی سے کاروبار کی نئی نئی راہیں تلاش کریں ، ہم سب مل کر ایک دوسرے کی ترقی تعمیر کریں ، ایک دوسرے کی قسمت سنوارنے میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں ، آپ کا تجربہ، محنت ، سوچ ، آئیڈیا، رہنمائی اور خیالات کسی کی کامیابی کا انتہائی بنیادی سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ اور ہمیں یقین ہے کہ جب کئی لوگوں کی سوچیں ملتی ہیں تو ترقی کے سورج طلوع ہوتے ہیں ، روشنی بانٹنے والے کا کچھ نہیں جاتا مگر روشنی لینے والا ترقی کی معراج پالیتا ہے ۔

جب ہم سب مل کر معاشی راہداریوں کی ” آوارہ گردیاں ” نسل نو کے سامنے رکھیں گے تو انشاء اللہ سنہرے مستقبل کی روشن راہیں ضرور نمایاں ہوں گی اور جن کے خدوخال سے آگہی متلاشیوں کے لئے یقیناً سیرابی کا سامان ہو گی اور ہمارے لئے انتہائی نفع کا سودا۔۔۔
تو اس نفع کے سودے میں تجربات کو بانٹنے کے اس سفر میں ہمارے ہم سفر بن جائیے اور پاکستان کی معاشی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال دیجئے۔۔

اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

بزنس فیل کیوں ہوتا ہے۔۔۔؟

کیا آپ کو پتہ ہے کہ
بزنس فیل ہوجاتا ہے اگر اچھا آئیڈیا نہ ہو اور
اچھا آئیڈیا بھی فیل ہوجاتا ہے اگر صحیح پلاننگ نہ ہو، اس لحاظ سے دیکھا جائے دو چیزیں لازمی ہیں

آئیڈیا + پلاننگ

جیسے آپ کو معلوم ہے کہ پہلے ہم نے اپنے پیج کا نام ” بزنس آئیڈیاز” رکھا تاکہ آپ کو کاروبار کے وہ آئیڈیاز بتا سکیں جو آپ کے لئے کامیابی کی ضمانت بن جائیں اور وہ تمام طریقے بتا سکیں جو آپ کر سکتے ہیں۔۔
لیکن پھر ہمیں محسوس ہوا کہ آئیڈیاز تو پلان پہ چلتے ہیں ، اس لئے ہم نے کام اور نام پہ کچھ سوچ وبچار کی ۔۔۔

ٹیم نے مل کر فیصلہ کیا کہ پیج کا نام ہی” پلاننگ ” ہونا چاہئے
اب چونکہ زیادہ تر قارئین اردو سے وابستگی رکھتے ہیں اس لئے ہم نے آپ تک رہنمائی کے لئے اس منظر نامے کا ” منصوبہ ” بنا لیا
ایک ایسا ” منصوبہ ” جو آپ کو انگلی پکڑ کر کاروبار کی راہداریوں میں لے جائے
جو آپ کو ان راہداریوں کا ایسا ماہر بنا دے کہ کہیں بھی آپ ڈگمگائیں نہیں
کوئی تنکا ، کوئی شہتیر آپ کے لئے سد راہ نہ بن سکے ،ایسا ” منصوبہ ” جو آپ کا کل بدل دے ۔

جو آج سے بہتر اور بہترین کے لئے آپ کی سوچ کے زاوئیے بدل کر رکھ دے ۔۔۔
ہمارا ” منصوبہ ” ہے ہر فرد کاروباری ہو
ہمارا ” منصوبہ ” ہے ہر کاروباری کامیاب ہو
اس ” منصوبہ ” کے لئے زاد راہ آپ ہیں ، کوئی خار وخشت ہمارا راہ کا کانٹا نہیں بن سکتا
ان شاء اللہ ہم اپنی تحقیق ، تجربات ، صلاحیتوں اور تمام تر وسائل کو بروئے لاتے ہوئے آپ کے لئے بہتر سے بہتر کاروباری تجاویز اور مشورے کھوج لائیں گے ،ہمارا وعدہ ہے

آپ کا کل آج سے بہتر ہوگا

اگر آپ صحیح طریقہ سے ساتھ چلتے ہیں ، اصولوں پہ عمل پیرا ہوتے ہیں تو یہ ” منصوبہ ” آپ کا ہے ، ہم آپ کے ہیں اور کامیابی ہم سب کی۔۔
ہمارا ” منصوبہ ” خوشحال مستقبل کے لئے نسل نو کی تیاری ہے
آپ کے لئے ترقی ہمارا ” منصوبہ ” ہے
تجارتی میدان میں ہر ممکن تعاون ہمارے ” منصوبہ ” کاحصہ ہے۔
” منصوبہ” میں کوئی مذہبی مسلکی تفریق نہیں
کوئی ظاہری یا پوشیدہ لالچ نہیں
” منصوبہ ” خالص نیک نیتی کی بنیاد پہ بنایا گیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف خلقِ خدا کی بھلائی ہے۔۔
بھلائی اور خیر خواہی کے اس ” منصوبہ ” میں کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں ؟؟

Published On: July 15th, 2021 / Categories: Blog /

Subscribe To Receive The Latest News

Subscribe our newsletter to get latest news right in your inbox.

Thank you for your message. It has been sent.
There was an error trying to send your message. Please try again later.

Add notice about your Privacy Policy here.